شادی شدہ خاتون سمیت 3 لڑکیوں کو اغواء کرلیا گیا

شادی شدہ خاتون سمیت  3 لڑکیوں کو اغواء کرلیا گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مختلف واقعات میں شادی شدہ خاتون سمیت 3 لڑکیوں کو اغواء کرلیا گیا ۔

 تھانہ پیپلزکالونی پولیس رپورٹ کے مطابق کوہستان اڈا سے نامعلوم ملزموں نے یاسر سعید کی 22 سالہ بیوی ماریہ اور 1 سالہ بچی علیزہ کو اغواء کرلیا ، تھانہ بلوچنی میں درج مقدمہ کے مطابق 52رب کے ملزم رفیق نے مشتاق نامی شہری کی 16 سالہ بیٹی لائبہ کو اغواء کرلیا۔

تھانہ صدر پولیس رپورٹ کے مطابق 225 رب کی رہائشی مظہراں بی بی کی بیٹی کو ملزموں نے اغواء کرلیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں