شجرکاری مہم کے حوالے سے سپرنگ فیسٹیول کروانے کافیصلہ

شجرکاری مہم کے حوالے سے سپرنگ فیسٹیول کروانے کافیصلہ

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)محکمہ جنگلات نے موسم بہار کی شجرکاری مہم کے حوالے سے سپرنگ فیسٹیول کروانے کافیصلہ کیاہے اور وزیر جنگلات سبطین خان نے اس کی منظوری دے دی ہے۔

 فروری میں شجرکاری کے متعلق آگاہی پیدا کرنے اور نئے درخت لگانے کے حوالے سے شہریوں کو ترغیب دینے کیلئے سپرنگ فیسٹیولز منعقد کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں پارکوں اور درسگاہوں میں سپرنگ فیسٹیول کی سرگرمیاں کروائی جائیں گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں