سکول طلبا کے دو گروپوں میں لڑائی ،عیدگاہ روڈ میدان جنگ
فیصل آباد(نیوزرپورٹر)سکول کے طلبا کے دو گروپوں میں لڑائی ،عیدگاہ روڈ میدان جنگ بنا رہا ،فیصل آباد ایم سی ہائیر سیکنڈری سکول کوتوالی روڈ کے طلبا کے دو گروپوں میں عید گاہ روڈ پرجھگڑا ہوا ،سرکاری سکول میں نہم اور دہم جماعت کے طلباء گزشتہ روز چھٹی کے بعد ماڈل ٹاؤن کے قریب لڑے ۔
حملہ آورگروپ نے تشدد کر کے چار طلباء کو زخمی کر دیا ،جن میں عظیم ، اسدالرحمان ، اسد علی اور عبدالرحمان شامل ہیں، سکول انتظامیہ کے مطابق دونوں گروپوں کی لڑائی کی باقاعدہ انکوائری ہورہی ہے ۔