واسا کی نااہلی، ابررحمت شہریوں کیلئے پھر زحمت بن گئی، کئی علاقوں میں پانی کا نکاس نہ ہوسکا

واسا کی نااہلی، ابررحمت شہریوں کیلئے پھر زحمت بن گئی، کئی علاقوں میں پانی کا نکاس نہ ہوسکا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) محکمہ واسا کی نااہلی کے باعث ابر رحمت فیصل آباد کے شہریوں کیلئے ایک بار پھر سے زحمت بن گئی۔

 چند ملی میٹر بارش نے واسا کی نااہلی کا پول کھول دیا، مختلف علاقے واسا کا ناقص نظام ہونے کے باعث پانی کی نکاسی سے محروم ہیں، جڑانوالہ روڈ،عبداللہ پور ، وارث پورہ، ناولٹی پل سمیت متعدد علاقے بارش اور سیوریج زدہ پانی سے زیادہ متاثر ہیں۔

ادھر ایم ڈی واسا جبار انور نے بارشوں کی پیشگوئی کے بعد تمام سیوریج اور ڈسپوزل سٹیشنز سب ڈویژنز کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے اور ہدایت کی ہے کہ بارش ہونے کے ساتھ ہی فوری طور پر فیلڈ سٹاف اپنے پوائنٹ پر حاضری یقینی بنا ئے اور مشینری کو آپریشنل رکھا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں