فیصل آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر 13مسافروں میں کورونا کی تصدیق، سفر سے روکدیا گیا

فیصل آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ  پر 13مسافروں میں کورونا کی  تصدیق، سفر سے روکدیا گیا

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)کورونا کے وار ایک بار پھر سے تیز ہوگئے فیصل آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر 13مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

سول ایوی ایشن نے مسافروں کو سفر سے روک دیا ،فیصل آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بیرون ملک سفر کرنے کے لیے پہنچنے والے 13 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی متاثرہ مسافروں نے مختلف پروازوں سے دبئی اور ابو ظہبی کے لئے روانہ ہونا تھا فیصل آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ابوظہبی کے لیے روانہ ہونے والے 5مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ کورونا سے متاثر ہونے والے باقی 7 مسافر فیصل آباد سے دبئی کے لیے روانہ ہونے والے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں