شہری کو گھر گھس کر تشدد کا نشانہ بنا دیا

 شہری کو گھر گھس کر تشدد کا نشانہ بنا دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر شہری کو گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقے چک نمبر 402 گ ب کے رہائشی تصور حیات نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر پر موجود تھا کہ اس دوران ملزم الطاف اپنے دیگر مسلح ساتھیوں کے ہمراہ سابقہ رنجش کی بنا پر گھر میں داخل ہوگیا اور اسے تشدد کر کے  زخمی کر دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں