پولیس لائن کے اندر سے ملازم کا موٹرسائیکل چوری

 پولیس لائن کے اندر سے  ملازم کا موٹرسائیکل چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہریوں کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے والے محکمہ پولیس کے اپنے ہی ملازمین خود چوروں لٹیروں کے رحم کرم پر آگئے ۔

پولیس لائن کے اندر سے ملازم کا موٹرسائیکل چوری ہوگیا۔ فیصل آباد پولیس لائن میں ڈیوٹی پر آنے والے سینٹری ورکر قدیر خان کی جانب سے اپنی موٹرسائیکل پولیس لائن کے حدود میں کھڑی کی گئی۔ جس کی موٹرسائیکل نامعلوم چور پولیس لائن کے اندر سے چوری کرکے لے گئے ۔ جس پرپولیس نے متاثرہ ملازم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارر وائی شروع کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں