66 نئے مریضوں میں کورونا ، مثبت کیسوں کی شرح 6 فیصد
فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)66نئے مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق۔
مثبت کیسوں کی شرح 6 فیصد ہو گئی ۔ فیصل آباد میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1109 ٹیسٹ پرفارم ہوئے جن میں سے 66 کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ 1043 کی رپورٹ منفی رہی ، مثبت کیسوں کی شرح 6 فیصد تک پہنچ چکی ہے ۔ محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق ضلع فیصل آباد میں اب تک 27793 شہری کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 1302 ہے ۔