عدالتی عملے کیساتھ مزاحمت کا الزام ،4افراد کیخلاف مقدمہ

عدالتی عملے کیساتھ مزاحمت کا الزام ،4افراد کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)عدالتی عملے کے ساتھ مزاحمت کرنے کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ ستیانہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے سول کورٹ کے تعمیل کنندہ رائے محمد عمران نے موقف اختیار کیا کہ وہ اپنے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ چک نمبر 31 گ ب کی رہائشی رمضانہ بی بی کے گھر گیا۔ جہاں جہیز کے سامان کی برآمدگی کرنا تھی۔ عدالتی حکم پر تلاشی لینے کا کہا گیا تو ملزموں کی جانب سے عدالتی عملے کے ساتھ مزاحمت شروع کر دی گئی اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ جب کہ ملزموں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارر وائی شروع کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں