14 سالہ لڑکا 20 روز بعد بھی بازیاب نہ کرایا جا سکا

14 سالہ لڑکا 20 روز بعد بھی بازیاب نہ کرایا جا سکا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)رشتہ داری کے تنازع پر اغوا کیا جانے والا 14 سالہ لڑکا 20 دن گزرنے کے بعد بھی بازیاب نہ کروایا جاسکا۔

تھانہ گڑھ کے علاقے چک نمبر 620گ ب کی رہائشی گوگی بی بی نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم لیاقت اور اسکے دیگر اہلخانہ کے ساتھ انکے رشتہ داری کے تنازعات چلے آرہے ہیں۔ جس بنا پر ملزم لیاقت اور اسکے دیگر ساتھیوں کی جانب سے 20 روز قبل اسکے 14سالہ بیٹے ثقلین کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیااور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔ ثقلین کے لاپتہ ہونے سے متعلق واقعہ کے 20 روز بعد پولیس کی جانب سے اغوا کا مقدمہ تو درج کرلیا گیا ہے لیکن تاحال مغوی کی تلاش یقینی نہ بن سکی ہے ۔ ورثانے پولیس کے اعلی ٰحکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرتے ہوئے انکے بیٹے کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں