پولیس نے 4مبینہ ڈاکوئوں کو گرفتار کر لیا

 پولیس نے 4مبینہ ڈاکوئوں کو گرفتار کر لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے چار مبینہ ڈاکوؤں کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔

جبکہ ان کے چار ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔تھانہ گڑھ کے علاقے قصبہ گڑھ کے قریب پولیس نے اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے چار مبینہ ڈاکوؤں عاقب، یوسف، علی رضا، اور امتیاز کو حراست میں لے لیا۔ جبکہ ان کے چار ساتھی ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان ڈکیتی کی نیت سے چھپے ہوئے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں