ٹریکٹر کا ٹائر پھٹنے سے ٹرالی الٹ گئی ، شہری جاں بحق

 ٹریکٹر کا ٹائر پھٹنے سے ٹرالی الٹ گئی ، شہری جاں بحق

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کا ٹائر پھٹنے سے ٹریکٹر ٹرالی پر بیٹھا شہری موت کے منہ میں چلا گیا۔

جھمرہ روڈ چک نمبر 91رب کے قریب گنے سے لوڈ ٹریکٹرٹرالی کا ٹائر پھٹ گیا۔ جسکے نتیجے میں ٹریکٹر ٹرالی اُلٹ گئی۔ جس کی وجہ سے ٹریکٹر ٹرالی پر سوار 36 سالہ کمیر گنوں کے نیچے دبنے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگیا۔ جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جسکی لاش کو ضروری کارر وائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں