شہری کے گھر پر فائرنگ کرنیوالے ملزموں کیخلاف مقدمہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہری کے گھر پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے چک نمبر 206 رب کے رہائشی حسنین وسیم نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ اس دوران 4نامعلوم ملزموں نے اس کے گھر پر دھاوا بول دیا اور اس کے مین گیٹ پر شدید بمباری کر دی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں گھر کا قیمتی سامان تباہ ہوا تاہم گھر پر موجود افراد خوش قسمتی سے گولیوں کا نشانہ بننے سے محفوظ رہے ۔ جس پر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے قانونی کار روائی شروع کردی ہے ۔