حضرت ابوبکر صدیق کا دور حکمرانوں کیلئے مشعل راہ :قاری محمد حنیف
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)انجمن حقوق معذوراں کے صدر قاری محمد حنیف فاروقی نے کہا ہے کہ۔۔۔
جانشین رسول حضرت ابوبکر صدیق کا دور حکمرانی یقینی طور پر مسلم حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے انکا شمار مدینہ کے جید تاجروں میں ہوتا تھا حضور نبی کریم کی قربت کا یہ عالم تھا کہ آپکی حیات مبارکہ میں جانشین رسول بن گئے اور نمازیں حضور کی موجودگی میں صحابہ کرام کو پڑھائیں حنیف فاروقی نے مزید کہا حکومت کو چاہیے کہ وہ یوم ابوبکر 22جمادی الثانی کو سرکاری سطح پر منائے اور عام تعطیل کا اعلان کرے ۔