تعلیمی وظائف،جہیز فنڈز ،کفن دفن کے کیسز نمٹانے کا حکم

 تعلیمی وظائف،جہیز فنڈز ،کفن دفن کے کیسز نمٹانے کا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) صوبائی حکومت نے بہبود فنڈز سے سرکاری ملازمین کے بچوں کے تعلیمی وظائف مالی امداد،جہیز فنڈز اور کفن دفن کے کیسز جلد از جلد نمٹانے کی ہدایات جاری کرد یں۔

اس ضمن میں ڈپٹی کمشنرز کو تما م ضلعی محکموں کے سربراہان کو حائل رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کر کے تسلسل برقرار رکھنے کا پابند بنانے کا کہااور ہدایت کی گئی ہے کہ نامکمل درخواستوں پراعتراضات فوری دور کرواکر چیکوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے ،ذرائع کے مطابق بہبود فنڈز کی گرانٹ ضلعی حکومت کے اکاؤنٹس میں جاری ہونے کے باوجود اس کا بروقت استعمال نہ ہونے اور درخواست گزاروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی اطلاعات پر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں