تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے جرائم پیشہ عناصر کیلئے محفوظ آماجگاہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے جرائم پیشہ عناصر کیلئے محفوظ آماجگاہ بن گئے ۔
ڈکیتی، چوری اور راہزنی سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں میں شہریوں کو لوٹا جانے لگا ہے ۔ جبکہ پولیس جرائم کی وارداتوں پر قابو پانے میں ناکامی کا شکار ہیں۔فیصل آباد میں تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے جرائم پیشہ عناصر کیلئے محفوظ آماجگاہ بن چکے ہیں۔ تھانہ غلام محمد آباد کی حدود میں قائم بیشتر رہائشی علاقوں، مین شاہراہوں سمیت دیگر علاقوں میں دن دہاڑے ڈکیتی، چوری اور راہزنی کی وارداتوں کے دوران شہریوں کو روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے نقدی، موبائلز، گاڑیوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کیا جانے لگا ہے ۔
گزشتہ روز بھی 24 گھنٹوں کے دوران تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں 20 سے زائد وارداتیں ہوئیں۔ اسکے باوجود پولیس کی جانب شہریوں کو تحفظ کی فراہمی اور جرائم پیشہ عناصر کو لگام ڈالنے کیلئے کوئی اقدامات نہ اٹھائے گئے ۔