بلدیاتی الیکشن میں کلین سویپ کریں گے :رہنما پیپلز پارٹی

بلدیاتی الیکشن میں کلین سویپ کریں گے :رہنما پیپلز پارٹی

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )پاکستان پیپلز پارٹی آئندہ بلدیاتی الیکشن میں کلین سویپ کرکے حکومت کو ٹف ٹائم دے گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے بلدیاتی الیکشن کے لیے گھر گھر جا کر مہم شروع کر دی ہے ۔ تحریک انصاف کے کارکنان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے سے بھی ڈر رہے ہیں۔متوقع بلدیاتی الیکشن میں جیت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہے ۔ آج حکمرانوں کے جانے کا وقت ٹھہر گیا ہے ۔ مزید تحریک انصاف کو گنجائش نہیں دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ضلعی جنرل سیکرٹری رائے شاہجہان خاں کھرل،ضلعی صدر برائے خواتین رخسانہ قمر ، تحصیل صدر شفقت رانا،جنرل سیکرٹری رائے شہباز کلیار نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی بقا کے لیے لازوال قربانیاں دیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کو فعال بنانے کے لیے موثر کردار ادا کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں