جڑانوالہ:چک نمبر 55،56کی مین سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

جڑانوالہ:چک نمبر 55،56کی مین سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )چک نمبر 55،56کی مین سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہونے سے اہل دیہہ کا گزرنا محال ہو گیا ۔

سڑک میں کھڈے پڑنے سے 20دیہاتوں کا رابطہ منقطع ہو گیا۔ علاقہ مکینوں کا ارباب اختیار سے فوری نوٹس لے کر سڑکوں کی مرمت اور سیوریج کے نظام کو درخت کرنے کا مطالبہ ۔ چک نمبر 56گ ب کے سماجی سیاسی بشیر احمد ککے زئی سمیت درجنوں دیہاتیوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چک نمبر 53سے 56گ ب کی طرف آنے والی مین سڑک جوچک نمبر 55,56,57سے گزر کر دیگر دیہات کو ملاتی ہے ۔

بارش کی وجہ سے سیوریج کا نظام متاثر ہونے سے سڑک پر مختلف جگہوں پر کھڈے پڑنے سے علاقہ مکینوں کا گزرنا محال ہو چکا ہے ۔ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی فوری نوٹس لے کر مذکورہ چکوک کا سیوریج اور سڑکوں کے نظام کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کریں تاکہ لوگوں کوبہتر سہولیات میسر ہو سکیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں