جعلی آرمی آفیسر بن پولیس کو فون کرنیوالاساتھی سمیت گرفتار
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جعلی آرمی آفیسر بن کر پولیس افسران کو ناجائز معاونت کیلئے ٹیلیفون کالز کرنیوالا ملزم ممتاز حسین اپنے ساتھی رب نواز سمیت گرفتار۔
مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم ممتاز کے خلاف پنجاب کے مختلف تھانوں میں نوسربازی، جعلسازی کے 6 مقدمات درج ہیں۔ ملزم سرکاری افسروں کو مختلف اداروں کا اعلیٰ افسر ظاہر کر کے کالز کرتا تھا۔ملزم لوگوں سے ناجائز کام کروانے کا جھانسہ دیکر رقم بٹورتا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں زیر دفعات D/25 ٹیلی گراف ایکٹ اور419، 171 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔