ٹو بہ ٹیک سنگھ ،غیر قانو نی اڈے ،ٹریفک کا نظام درہم برہم

ٹو بہ ٹیک سنگھ ،غیر قانو نی اڈے ،ٹریفک کا نظام درہم برہم

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ٹو بہ ٹیک سنگھ شہر میں جا بجا غیر قانو نی طور پرقائم شدہ موٹر سائیکل رکشاؤں کے خود ساختہ اڈوں سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔

ذرائع کے مطابق صدر بازار کے داخلی راستوں پر ہر وقت موٹر سائیکل رکشاؤں کا ہجوم رہتا ہے ،جبکہ شور کوٹ روڈ ،اکال والا روڈ ،کمالیہ روڈ ،گوجرہ روڈ اور جھنگ روڈ پر غیر قانونی طور پر قائم شدہ موٹر سائیکل رکشاؤں کے درجنوں اڈے ٹریفک کی آمد ورفت میں ہمہ وقت رکاوٹ کا باعث بنے رہتے ہیں ۔

جس کی وجہ سے راہگیروں کو شدید دشواریوں سے دوچار ہو نا پڑتا ہے ، عوامی حلقوں نے جگہ جگہ درجنوں رکشہ اڈوں سے پیدا شدہ ابتر صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے ٹریفک پو لیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے سد باب کیلئے فوری اقدامات عمل میں لائے جائیں ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں