گندم کی قلت حکومتی ناکامی کا واضح ثبوت :چو دھری ناصر اقبال

گندم کی قلت حکومتی ناکامی کا  واضح ثبوت :چو دھری ناصر اقبال

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )بیت المال کمیٹی کے سابق ضلعی چیئر مین چو دھری ناصر اقبال ایڈ ووکیٹ نے یوریا کھاد کی عدم دستیابی کے خلاف شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ۔۔۔

زرعی ملک ہونے کے باوجودگندم کی قلت حکومتی ناکامی کا واضح ثبوت ہے ، حکومتی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملک بھر میں گندم کا شدیدبحران پید ا ہوچکاہے ،جس سے نہ صرف مہنگائی میں شدید اضافہ ہوا ،بلکہ ملک بھر میں آٹے کی قلت کا بھی سامنا کرناپڑرہاہے ، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب تک ملک میں زرعی ایمر جنسی نافذ نہیں کی جائے گی اور حکومتی سطح پر شعبہ زراعت کو اہمیت نہیں دی جائے گی، ملک میں اس طرح کی بحرانی کیفیت رہے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں