ہائر سیکنڈری سکول میں علم و ہنر پراجیکٹ کی تقریب
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)محکمہ خواندگی وغیر رسمی بنیادی تعلیم کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ڈجکوٹ میں \'\'علم و ہنر\'\' پراجیکٹ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔
جس کے مہمان خصوصی کوآرڈینیٹر پی پی 106 ملک مبشر شہزادتھے ۔مختلف شرکا نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور محکمہ لٹریسی کے کارہائے نمایاں کو سراہا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (لٹریسی) نوید الحق نے علم وہنر پراجیکٹ کی اہمیت کے بارے شرکا کو آگاہ کیا اور لٹریسی ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی علم کے ساتھ ساتھ فنی لحاظ سے حکومتی اور محکمانہ کاوشوں کا ذکر کیااور کہا کہ الحمداللہ علم و ہنر کے اس پراجیکٹ میں محکمہ کی کامیابی کا تناسب سکل ورک بیسڈ اسیسمنٹ میں 96 فیصد رہاجو کہ مستقبل میں مزید بہتر ہو گا۔انہوں نے سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی علی احمد سیان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔