شادی بیاہ کی تقریبات میں قانون کی خلاف ورزیاں

 شادی بیاہ کی تقریبات میں قانون کی خلاف ورزیاں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حکومتی پابندی کے باوجود شادی بیاہ کی تقاریب میں غیر ضروری لائٹنگ، دیگر اضافی اخراجات، ہوائی فائرنگ، آتش بازی ، ساؤنڈ سسٹم ایکٹ اور ون ڈش کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

حکومت کے خصوصی ٹاسک پر صوبائی انٹیلی جنس بیورو کی جانب سے ان امور کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات ،موصول شکایات اور قانون شکن افراد کے خلاف ہونیوالی کار روائیوں کا جائزہ لیا گیا اور جاری کردہ رپورٹ حکومت کو ارسال کر دی گئی جس کے مطابق سرگودھا، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن، بہاو لپور، خانیوال، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، شیخوپورہ ،وہاڑی میں متذکرہ خلاف ورزیوں کی شرح زیادہ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں