ٹو بہ :غلہ منڈی میں ٹوٹی سڑکیں ،ناکارہ سیوریج ،تجاوزات

ٹو بہ :غلہ منڈی میں ٹوٹی سڑکیں ،ناکارہ سیوریج ،تجاوزات

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ،ناکارہ سیوریج ،تجاوزات کی بھر مار ،موسم سر ما کی بارش میں ٹو بہ ٹیک سنگھ کی تاریخی غلہ منڈی گندے جو ہڑ میں تبدیل ہو کر رہ گئی۔

ذرائع کے مطابق غلہ منڈی کی اندرونی سڑکیں گذشتہ 10 سال سے ٹو ٹ پھوٹ کا شکار ہیں ، اور ہر طرف گہرے گڑھے پڑے ہوئے ہیں ،جس کے باعث نہ صرف زرعی اجناس کی خرید و فروخت کر نے والے کسانوں کو آمد رفت میں مشکلات درپیش ہیں ،بلکہ آڑھتی اور کمیشن ایجنٹس کو مال کی ترسیل میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،جبکہ پوری غلہ منڈی میں سر کاری سٹریٹ لائٹس سسٹم یکسر ناپید ہے ، بلکہ آڑھتیوں اور دو کانداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت لائٹ کاانتظام کر رکھا ہے ،اسی طرح سیوریج تباہ حالی کا شکا ہے ، اور ہر طرف گندے پانی کاراج رہتا ہے ،غلہ منڈی میں ماشکی اور سینٹری ورکرز کبھی نظر نہیں آتے ،جس سے صفائی اور امن عامہ کی صورتحال خراب ہو چکی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں