ناقص پالیسیاں ، زراعت کا شعبہ تباہی کاشکار :مشتاق احمد

ناقص پالیسیاں ، زراعت کا شعبہ تباہی کاشکار :مشتاق احمد

کمالیہ(نامہ نگار )سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) کمالیہ سردار مشتاق احمد ڈوگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ کسان کھادکے حصول کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں۔

نا اہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت زراعت کا شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ۔ حکومت کسانوں کو کھاد کی فراہمی کی بجائے کھاد کی بلیک مارکیٹ میں فروخت کرنے والوں کی سرپرستی میں مصروف ہے ۔ نا اہل عمران حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بدولت دیگر شعبوں کی طرح زراعت بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے اور کسان کھاد کے حصول کیلئے سارا دن دربدرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں اور مہنگے داموں مافیاز سے کھاد خرید رہے ہیں جس سے ملک میں گندم کی پیدوار سمیت دیگر زرعی اجناس کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں