ٹو بہ :بلدیہ عملہ صفائی کے فرائض احسن طریقے سے انجام دے رہا

 ٹو بہ :بلدیہ عملہ صفائی کے فرائض  احسن طریقے سے انجام دے رہا

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنرعمر جاوید کے احکامات کی روشنی میں بلدیہ عملہ شہر و مضافات میں صفائی و ستھرائی کے حوالے سے اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دے رہا ہے۔

شہری و دیہی علاقوں سے اکٹھا کیا گیا کوڑا کرکٹ ہیوی مشینری کی مدد سے مختص کئے گئے مراکز پر پہچایا جاتا ہے ،ان تمام تر اقدامات کا مقصد شہریوں کوصاف ستھرا اور تعفن سے پاک ماحول فراہم کرنا ہے ،بلدیہ عملہ کی طرف سے شہری علاقوں کی صفائی کے بعد افسران پر مشتمل مانیٹرنگ ٹیمیں چیکنگ کرتی ہیں اور یوں ایک منظم حکمت عملی کے تحت تمام پراسس مکمل کیا جاتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں