فیصل آباد دوستانہ ٹیم کمیٹی کراٹے چیمپئن شپ کا انعقاد ،نیشنل یوتھ کراٹے اکیڈمی کامیاب

فیصل آباد دوستانہ ٹیم کمیٹی کراٹے  چیمپئن شپ کا انعقاد ،نیشنل یوتھ  کراٹے اکیڈمی کامیاب

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیر انتظام فیصل آباد دوستانہ ٹیم کمیٹی کراٹے چیمپئن شپ کا انعقاد نیشنل یوتھ کراٹے اکیڈمی کی ٹیم فاتح رہی۔

سمن آباد سپورٹس کمپلیکس میں پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیر انتظام پہلی فیصل آباد دوستانہ ٹیم کمیٹی کراٹے چیمپئن شپ 2022 کا انعقاد کروایا گیا جس میں 14 مختلف ٹیموں نے حصہ لیا خواتین کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر خوب داو پیچ آزمائے اور اپنی اپنی ٹیم کی فتح کے لیے سرتوڑ کوششیں کیں چیمپئن شپ کے فائنل میں نیشنل یوتھ کراٹے اکیڈمی نے جیت کا جھنڈا گاڑا۔ جبکہ پیراڈائز کراٹے اکیڈمی کی ٹیم دوسرے اور یونائیٹڈ کراٹے اکیڈمی کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں