شہر بھر میں کھلے میں ہولز کو سروے کر کے کور کرنیکا حکم
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایات پر عوامی بہبود کے اقدامات پر عملدرآمد کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس ڈپٹی کمشنر علی شہزادکی صدارت میں منعقد ہوا۔
ڈپٹی کمشنر نے مین ہولز کے کور(ڈھکن)کی چیکنگ کے لئے واسا،پی ٹی سی ایل اور سوئی گیس کو جامع سروے کرکے بغیر ڈھکن کے موجود مین ہولز کو ترجیحی بنیادوں پر کورکرنے اور خصوصی طور پر دکانداروں اور رہائشیوں کو بھی مین ہولز پر نظر رکھنے کے لئے ان کی خدمات لینے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ مین ہولز کے کور چوری،خرید وفروخت کرنے پر اقدام قتل کا مقدمہ درج کرایا جائے۔
لہذا عوام الناس بھی ایسے عناصر کی نشاندہی کریں اس ضمن میں واسا کے فون نمبرز پر اطلاع کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے آئی ٹی بیس سافٹ ویئر تیار کیا جارہا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو آئندہ اجلاس میں عملدرآمد رپورٹ سے آگاہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی آگاہی کے لئے وسیع تشہیری مہم کے ساتھ ساتھ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور پی ایچ اے کے گلی محلوں میں فرائض انجام دینے والے ورکرز کو بھی کھلے مین ہولز کی نشاندہی کرنے کا ٹاسک تفویض کیا جائے ۔