چنیوٹ: پر اسرار بیماری کا حملہ، کروڑوں روپے مالیت کے مویشی ہلاک

چنیوٹ: پر اسرار بیماری کا حملہ، کروڑوں روپے مالیت کے مویشی ہلاک

چنیوٹ(نمائندہ دنیا)موضع سلارہ میں جانوروں پر مبینہ پراسرار بیماری کا حملہ، کروڑوں روپے مالیت کے درجنوں مویشی ہلاک ہو گئے۔

بھاری  نقصان  ہو  جانے  پر علاقہ مکین پریشان  ہو  گئے محکمہ لائیواسٹاک کی مبینہ نااہلی پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے نوٹس لینے کا مطالبہ  کر  دیا  ،   پر اسرار  بیماری  کی  وجہ  سے علاقہ مکینوں کے مویشی گائے ، بھینس، بچھڑے اور بیل جگہ جگہ مردہ حالت میں پڑے   ہوئے  ہیں محکمہ لائیو سٹاک مبینہ طور پر بیماری کا شکار جانوروں  کو  حفاظتی ویکسین   لگانے  میں  بھی   ناکام  رہا  ہے  مردہ جانوروں کے جگہ جگہ پڑے ڈھانچوں سے بدبو اور تعفن پھیلنے لگا ہے جبکہ مختلف مقامات پر پڑے مردہ جانور انسانوں میں بھی موذی امراض کا باعث بن رہے ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ محکمہ کے ملازمین  انہیں مبینہ گل گھوٹو، منہ کھر تو کبھی کوئی بیماری بتاتے ہیں۔ علاقہ مکینوںنے اپنے پالتو جانوروں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان  بزدار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب محکمہ لائیو سٹاک کے ڈاکٹر سہیل کے مطابق موسمی تبدیلی کی وجہ سے جانور ہلاک ہوئے ہیں بیماری پر قابو پانے کیلئے لائیو سٹاک کی ٹیمیں علاقہ میں کام کررہی ہیں۔ لوگ  اپنے  جانوروں  کو  سردی  کی  شدت  سے بچائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں