محکمہ انہار کی غفلت، پانی خشک نہ ہونے سے بھل صفائی میں تاخیر

محکمہ انہار کی غفلت، پانی خشک نہ ہونے سے بھل صفائی میں تاخیر

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)محکمہ انہار کی غفلت نہری بندی کے باوجود سیوریج کے پانی کی وجہ سے سے نہر خشک نہ ہوسکی بھل صفائی میں تاخیر کے باعث ٹیل کے کاشتکاروں کی فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

نہری نظام میں متعدد جگہوں سے سیوریج کا پانی شامل ہوتا ہے جس کے باعث بندی کے دنوں میں بھی نہریں کئی کئی ہفتے تک خشک نہیں ہوتیں جس کی وجہ سے بھل صفائی کا عمل تاخیر سے شروع ہوتا ہے بھل صفائی میں تاخیر کے باعث کاشتکاروں کی فصلیں متاثر ہونے کا اندیشہ پیدا ہوجاتا ہے موجود موسم میں گندم کی فصل شروع کے مراحل میں ہے جہاں گندم کو بار بار پانی کی ضرورت پڑتی ہے اور بروقت پانی نہ ملنے سے گندم جیسی اہم فصل کی پیداواری صلاحیت متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوجاتا ہے ۔

نہری بندش اور بھل صفائی میں تاخیر اور مکمل بھل صفائی نہ ہونے کے باعث ٹیل کے کاشتکار سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں محکمہ انہار کی جانب سے نہر میں سیوریج کا پانی شامل کرنے کے لیے این او سی جاری کیے جاتے ہیں جس کے بعد سیوریج کا پانی نہروں میں شامل کیا جاتا ہے اور نہر بندی کے دنوں میں سیوریج کا پانی نہروں کو خشک نہیں ہونے دیتا جس کا خمیازہ بھل صفائی میں تاخیر اور نامکمل بھل صفائی کی صورت میں کاشتکاروں کو پانی کی فراہمی میں تاخیر اور کم پانی سمیت سیوریج زدہ پانی کی صورت میں بھگتنا پڑتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں