چنیوٹ:پولیس پریژن وین کوحادثہ ، اہلکار،قیدی محفوظ

چنیوٹ:پولیس پریژن وین کوحادثہ ، اہلکار،قیدی محفوظ

چنیوٹ(نمائندہ دنیا)چنیوٹ تھانہ سٹی کے علاقہ سیم پل پر پولیس پریژن وین حادثہ کا شکار۔

گاڑی کا اگلا حصہ بری طرح متاثر ہو گیا اہلکار اور قیدی محفوظ رہے تفصیلات کے مطابق چنیوٹ تھانہ سٹی کے علاقہ سیم پل پر پولیس پریژن وین حادثہ کا شکار ہوگئی ،پریژن وین جھنگ روڈ سیم پل پر گنے کی ٹرالی کو کراس کرتے ہوئے پل کے کنارے سے ٹکرا گئی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس افسروں اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جبکہ حادثے میں تمام پولیس اہلکار، قیدی محفوظ رہے پولیس ترجمان کے مطابق قیدیوں کو دوسری گاڑی میں منتقل کر دیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں