ڈسٹرکٹ پولیس لائن چنیوٹ میں جنرل پریڈ

ڈسٹرکٹ پولیس لائن  چنیوٹ میں جنرل پریڈ

چنیوٹ(نمائندہ دنیا)آ ئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق پولیس اہلکاروں کے ڈسپلن،ٹرن آئوٹ کو بہتر بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس لائن چنیوٹ میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

جنرل پریڈ میں ضلع بھر سے پولیس افسرو ں و ملازمین ، ٹریفک پولیس اور لیڈیز اہلکاروں نے شرکت کی ۔ ڈی ایس پی لیگل افضل شیر نے جنرل پریڈ کا معائنہ کیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں