ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی اجلاس
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ احمد جواد ، ایکسین بلڈنگ ،ایس ڈی او ہائی وے ، ایس ڈی او لوکل گورنمنٹ ودیگر متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی، اجلاس میں ضلع بھر میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت اور بحالی کے حوالے سے جائزہ لیا گیا،ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا ضلع میں پونے 2ارب سے دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی 81سکیموں پر ورک مکمل کر لیا۔
جس میں تحصیل گوجرہ کی 34اور پیرمحل کی 44سکیموں سمیت کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کی 3سکیمیں شامل ہیں جن پر جلد کام شروع ہو جائے گا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا ضلع بھر کی دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور بحالی کا بہت بڑا پروگرام شروع کیا گیا ہے جس سے کسان کو اپنی اجناس منڈیوں تک لے جانے کیلئے سہولت میسر آئے گی اور آمدورفت کی تیز رفتار سہولتیں بھی میسر آئیں گی،انہوں نے افسر وں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں ۔