فیصل آباد کی کھلاڑی سعدیہ اقبال زخمی،کرکٹ ورلڈ کپ میں شریک نہیں ہونگی

فیصل آباد کی کھلاڑی  سعدیہ اقبال زخمی،کرکٹ  ورلڈ کپ میں شریک نہیں ہونگی

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)ویمن ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

مگر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی کھلاڑی سعدیہ اقبال ٹیم میں شامل نہیں ہوسکیں گی پی سی بی نے اعلان کردیا سعدیہ اقبال کو پریکٹس کے دوران انگلی پر چوٹ آئی تھی جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے سعدیہ کو ورلڈ کپ کھیلنے سے منع کیا ، پی سی بی کی جانب سے ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد سعدیہ اقبال کو ورلڈ کپ میں شامل نہیں کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں