زرعی یونیورسٹی میں اہم انتظامی عہدوں پر تقررو تبادلے
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)زرعی یونیورسٹی میں اہم انتظامی عہدوں پر تقررو تبادلوں کے نوٹیفکیشن کردیئے گئے ۔
پروفیسر ڈاکٹر شہباز طالب ساہی کو پرنسپل آفیسر سٹوڈنٹس افیئرز کی اضافی ذمہ داری سونپ دی گئی جبکہ پروفیسر ڈاکٹر سید آفتاب واجد سے پرنسپل آفیسر سٹوڈنٹس آفیئرز کا چارج واپس لے لیا گیا ۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر رانا ندیم عباس کو ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز کا اضافی چارج سونپ دیا گیا جبکہ ڈاکٹر شہباز طالب ساہی سے ڈی ایس اے کا چارج واپس لے لیا گیا۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شوکت علی کو سینئر ٹیوٹر کی ذمہ داری سونپ دی گئی جبکہ پہلے سے تعینات ڈاکٹر عبدالنوید سے سینئر ٹیوٹر کا چارج واپس لے لیا گیا ہے ۔