قبضہ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن
پیرمحل(نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کا قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن۔
تفصیل کی مطابق اسسٹنٹ کمشنر اعجاز عبدالکریم کی قیادت میں میاں اسلم تحصیلدار پیرمحل ریونیو فیلڈ سٹاف، عملہ میونسپل کمیٹی اور پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بی پلاٹ میں آپریشن میں 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 3 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کروائی گئی ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے لوگوں کو ہدایت کی کہ وہ تجاوزات سے اجتناب کریں ۔