وائلڈ لائف ایکٹ کی سرعام خلاف ورزیاں ، محکمہ خاموش

 وائلڈ لائف ایکٹ کی سرعام خلاف ورزیاں ، محکمہ خاموش

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)فیصل آباد میں وائلڈ لائف ایکٹ کی سرعام خلاف ورزی محکمہ تحفظ جنگلی حیات نے آنکھیں موند رکھی ہیں۔

فیصل آباد کے مختلف چوکوں چوراہوں اور گلی محلوں میں بندر کا تماشہ دکھانے والے مداری گھومتے نظر آتے ہیں مختلف نسلوں کے بے زبان بندروں کو گلے میں رسی ڈال کر لاٹھی کی مار سے اپنے اشاروں پر نچاتا ہوا مداری بے زبان کی آزادی کو سلب کرکے جانور کی حق تلفی کرتا ہوا پیسے کماتا ہے محکمہ تحفظ جنگلی حیات کی جانب سے ایسے پیشہ ور مداریوں کے خلاف کوئی کار روائی عمل میں نہیں لائی جاتی ۔

جس کے باعث دیگر جانوروں کی طرح پاکستان سے جنگلی بندروں کے ختم ہوجانے کے خطرات بھی منڈلا رہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ تحفظ جنگلی حیات کو چاہیے کہ جنگلی جانوروں کی حفاظت اور غیر قانونی شکار کے خلاف موثر حکمت عملی اپناتے ہوئے کارر وائیاں کرے تاکہ پاکستان میں بچنے والے جنگلی جانوروں کی چند ایک نسلیں محفوظ رہ سکیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں