ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی پرانی ٹرالیوں کی مرمت ،نیلامی نہ ہو سکی

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی پرانی ٹرالیوں کی مرمت ،نیلامی نہ ہو سکی

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے پرانے کنٹینرز اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ٹرالیوں کی مرمت یا نیلامی نہ کروائی جاسکی۔

فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ورکشاپس میں درجنوں پرانی خستہ حال گاڑیاں اور ٹوٹ پھوٹ کے شکار کنٹینرز موجود ہیں جن کی تاحال نہ تو مرمت کروائی جاسکی ہے اور نہ ہی نیلامی کروائی گئی جس کے باعث ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی بھی متاثر ہورہی ہے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے گاڑیوں کی کمی کے باعث روزانہ 200 ٹن کچرا شہر میں ہی چھوڑ دیا جاتا ہے ۔

اگر ایف ڈبلیو ایم سی کی جانب سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی گاڑیوں کی مرمت کر کے سسٹم میں شامل کیا جائے یا ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر کباڑ ہونے والے کنٹینرز کی ٹرالیوں کی نیلامی کروا کر نئی گاڑیاں سسٹم میں شامل کی جائیں تو کمپنی کی کچرا اٹھانے کی استعداد کار کو بڑھایا جاسکتا ہے جس سے شہریوں کے لیے آسانی پیدا ہوجائے گی اور شہر میں چھوڑ دیا جانیوالا 200 ٹن کچرا بھی ڈمپنگ سائٹ تک منتقل کیا جاسکے گا اس حوالے سے سی ای او ایف ڈبلیو ایم سی بلال فیروز جوئیہ کا کہنا ہے کہ پرانے سامان کی نیلامی کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں