وارڈنز، ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی غفلت، طلبا کا بسوں کی چھتوں پر سفر کرنے کا سلسلہ نہ رک سکا

وارڈنز، ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی غفلت، طلبا کا بسوں کی چھتوں پر سفر کرنے کا سلسلہ نہ رک سکا

فیصل آباد(جنرل رپورٹر)فیصل آبادکی سڑکوں پر چلنے والی بسوں میں ٹریفک وارڈنز اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی غفلت اور طلبا کے غیرذمہ دارانہ روئیے کے باعث خطرناک انداز میں طلبا کا بسوں کی چھتوں اور دروازے کے ساتھ لٹک کر سفر کرنے کا سلسلہ نہ رک سکا۔

سکولوں اور کالجوں کی چھٹی کے وقت مختلف روٹس پر چلنے والی بسوں پر طلبا کی بڑی تعداد خطرناک انداز میں سوار ہوجاتی ہے ٹرانسپورٹرز کی جانب سے سیٹیں سواریوں کیلئے رکھنے کی وجہ سے طلبا کیلئے بسوں کے دروازے نہیں کھولے جاتے چھتوں اور دروازوں کیساتھ لٹکے ہوئے طلبا کی بڑی تعداد کو لیکر بسیں تیز رفتاری سے چلتی ہیں مگر سٹی ٹریفک پولیس اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا ۔

واضح رہے چھتوں پر سوار طلبا دوران سفر درختوں اور مختلف بورڈز کیساتھ ٹکرانے کے باعث جانیں بھی گنوا چکے ہیں بعض ہاتھ پھسل جانے سے بھی لقمہ اجل بن چکے، آر ٹی سیکرٹری کاکہنا ہے کہ اوور لوڈنگ پر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور سٹی ٹریفک پولیس دونوں محکموں کی جانب سے کارروائیاں کی جاتی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں