5خواتین کیساتھ زیادتی ،کمسن نے کوشش ناکام بنادی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دو شادی شدہ خواتین سمیت پانچ خواتین کو مبینہ طور پر اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
جبکہ کمسن بچی نے مزاحمت کرتے ہوئے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی۔ تھانہ مرید والا کے علاقے چک نمبر 200 گ ب کے رہائشی عباس نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اسکی 8سالہ نواسی (ح) گلی میں کھیل رہی تھی کہ اس دوران ملزم اسے قابو کرکے اپنے ساتھ لے گیا اور اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے لگا جبکہ مزاحمت کرتے اور شور مچاتے ہوئے کمسن بچی نے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنادی۔
تھانہ ترکھانی کے علاقے چکنمبر 215گ ب کے رہائشی عدنان کی اہلیہ (ح) کو ملزم سلیم نے ، تھانہ ستیانہ کے علاقے چکنمبر 39گ ب کے رہائشی شفاقت علی کی 15سالہ بیٹی (ع)کو ملزم عثمان نے ، تھانہ نشاط آباد کے علاقے 100 ج ب کے رہائشی شہزاد کی بیٹی 18سالہ (الف) کو ملزم علی نے ، تھانہ ملت ٹاوّن کے علاقے میثاق المال کے قریب سے ساجد علی نامی شہری کی 22 سالہ اہلیہ (الف) کو نامعلوم ملزمان نے ، جبکہ تھانہ گلبرگ کے علاقے محمد پورہ کی رہائشی راحیلہ بی بی کی بیٹی (ز)کو نامعلوم ملزمان کی جانب سے مبینہ طور پر اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کرکے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔