تاندلیانوالہ ڈکیتی کے ملزموں کو28سے زائدوارداتوں کااعتراف
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تاندلیانوالہ کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات کے دوران خاتون سے بدسلوکی کرنے والے ملزموں نے 28 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقے میں کار سوار فیملی سے ڈکیتی کی واردات کرتے والے ملزموں کی جانب سے دوران تفتیش 28 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے ۔ان واداتوں کے دوران شہریوں سے کاریں، موٹرسائیکلیں، نقدی، زیورات موبائل فون سمیت دیگر قیمتی اشیاء چھیننے کا اعتراف بھی کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کو جیل میں علاقہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں 29جنوری کو شناخت پریڈ کیلئے پیش کیا جائے گا۔