موبائل فونز کی رجسٹریشن اور ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف احتجاج

موبائل فونز کی رجسٹریشن اور ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف احتجاج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر )موبائل فونز کی رجسٹریشن اور ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافے کے خلاف تاجروں نے ضلع کونسل چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق کچہری بازار کی تاجر تنظیموں کی جانب سے ضلع کونسل چوک میں موبائلز کی رجسٹریشن اور ود ہولڈنگ ٹیکسوں میں ہونے والے اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین کی جانب سے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ اگر ٹیکسز میں اضافے کو فوری واپس نہ لیا گیا تو احتجاجی دائرہ کار وسیع کردیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں