ایم فِل کی طالبہ کے قاتل کوعمرقید،5لاکھ روپے جرمانہ

ایم فِل کی طالبہ کے قاتل کوعمرقید،5لاکھ روپے جرمانہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پیسوں کے تنازعہ پر ایم فِل کی طالبہ کو قتل کرنے والے ملزم کو عدالت نے عمرقید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

 تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں جھنگ کی رہائشی زرعی یونیورسٹی ایم فِل کی طالبہ کائنات کو ملزم طلال نے نومبر 2020 میں پیسوں کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ جسے مقامی عدالت کے جج نے سماعت کے بعد عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ عدالت کی جانب سے سزا سنانے کے بعد مقتولہ کائنات کی والدہ نے پولیس کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا۔ مقتولہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ کیس کی ناقص تفتیش کی وجہ سے ملزم کو عدالت کی جانب سے سزائے موت نہ دی جاسکی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں