جی سی یونیورسٹی :بغیر اجازت سوشل میڈیا ویڈیوز بنانے پر پابندی

جی سی یونیورسٹی :بغیر اجازت سوشل میڈیا ویڈیوز بنانے پر پابندی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں بغیر اجازت ٹک ٹاک ، سنیک و دیگر سوشل میڈیا ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

یونیورسٹی سکیورٹی آفس اور ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس آفیئرز کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی حدود میں کوئی بھی بغیر اجازت ٹک ٹاک یا سنیک ویڈیو نہیں بناسکے گا۔ سوشل میڈیا کیلئے ویڈیوز میں بغیر اجازت لڑکیوں کی ویڈیو بنانے پر فیصلہ کیا گیا۔ ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئرز ڈاکٹر ندیم سہیل کاکہناہے کہ کوئی طالب علم سوشل میڈیا کیلئے ویڈیو بنانا چاہتا ہے تو پیشگی اجازت لے ۔

لڑکے لڑکیاں ویڈیو بناتے وقت بغیر اجازت ارد گرد کے لوگوں کی ویڈیوز بھی بنالیتے ہیں جس پر اعتراضات آرہے ہیں۔ کسی کے ٹیلنٹ پر کوئی پابندی نہیں، یونیورسٹی میں ویڈیو گرافی سوسائٹی بھی موجود ہے ۔ اگر کوئی بھی طالب علم سوشل میڈیا کیلئے ویڈیوز بنانا چاہتا ہے تو وہ اجازت سے مخصوص جگہ پر ویڈیو بنا سکتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں