سیدنا صدیق اکبر ؓکے کارنامے مشعل راہ ہیں :علماکرام

سیدنا صدیق اکبر ؓکے کارنامے مشعل راہ ہیں :علماکرام

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)مرکزی علماء کونسل پاکستان کے چیئرمین مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی اور جنرل سیکرٹری مولانا شاہ نواز فاروقی کی اپیل پر پورے ملک میں حضرت سیدنا صدیق اکبر ؓ کا یوم وفات انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

اس موقع پر ملک بھر میں کانفرنسز اور سیمینارز منعقد کئے گئے اسی سلسلہ میں ختم نبوت اسلامک ریسرچ سنٹر ملحق جامع مسجد گول غلام محمد آباد فیصل آباد میں حضرت سیدنا صدیق اکبرؓ سیمینار زیرصدارت وائس چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ پیر جی خالد محمود قاسمی ہوا،جس میں ،علامہ حفیظ الرحمان کشمیری ،حافظ مقبول احمد ،مولانا اعظم فاروق،عابد فاروقی ،مولانا کرم داد حذیفی ،مولانا نعیم طلحہ ،قاری محمد ثاقب ،قاری اسماعیل رحیمی ،صوفی محمد اشرف ،مولانا اسد اللہ مولانااوردیگر علماء و مشائخ نے سیدنا صدیق اکبرؓ کے فضائل و مناقب بیان کرتے ہوئے کہاکہ سیدنا صدیق اکبر ؓکے کارنامے رہتی دنیا تک کیلئے مشعل راہ ہیں۔

صحابہ کرام کے نقش قدم پر چل کر ہی ہم دنیا میں ترقی کرسکتے ہیں، امیر المومنین خلیفہ اول حضرت سیدنا ابوبکر صدیق ؓکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اسلام آباد لاہور پشاور کراچی آزاد کشمیر فیصل آباد گوجرانوالہ گجرات کھاریاں سمندری ٹوبہ ٹیک سنگھ وہاڑی بورے والا میلسی لودہراں ڈیرہ غازی خان اور ملتان سمیت مختلف شہروں میں سیمینارز اور کانفرنسز منعقد ہوئیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں