حکومتی نا اہلی سے ملک تباہی کے دہانے پرکھڑا:حمزہ شہباز

حکومتی نا اہلی سے ملک تباہی کے دہانے پرکھڑا:حمزہ شہباز

فیصل آباد(نیوز رپورٹر)16جنوری کو مہنگائی، لاقانونیت ، بے روزگاری کے خلاف نکالی جانے والی مسلم لیگ نواز کی کامیاب ریلی پر میاں حمزہ شہباز نے ایم پی اے طاہر جمیل اور ان کی ٹیم کو لاہور ماڈل ٹاون اپنی رہائش گاہ پر مدعو کر لیا۔

ریلی کے منتظمین ایم پی اے طاہر جمیل ، شیراز کاہلوں ، خواجہ رضوان ، بلال شاہ اور ملک اشرف نے ماڈل ٹاؤن لاہورمیں حمزہ شہبازسے ملاقات کی ،اس موقع پر حمزہ شہبازنے کہاکہ آپ جیسے کارکن ہی پارٹی کے ماتھے کا جھومر ہیں، حکومت کی نا اہلی اور عوام دشمن پالیسیوں کے باعث ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے ۔

فیصل آباد کی ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں کارکنوں اور شہریوں نے شرکت کرکے ثابت کر دیا کہ نااہل حکومت کے جانے کا وقت آچکا ہے اس موقع پر حمزہ شہباز نے منتظمین کو پھول پیش کئے اور سب کا شکریہ ادا کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں