کمسن بچی تشددکیس:سوتیلی والدہ اور حقیقی باپ عدالت پیش

 کمسن بچی تشددکیس:سوتیلی والدہ اور حقیقی باپ عدالت پیش

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) تھانہ منصور آباد کے علاقے میں کمسن بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنانے والی سوتیلی والدہ اور حقیقی باپ کو پولیس نے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ منصورآباد کے علاقے اکبر ٹائو ن کے رہائشی ملزم ساحل مرزا اور اسکی اہلیہ اسما کی جانب سے کمسن بیٹی 12سالہ زینب کو چھپ کر سویاں کھانے کی وجہ سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیاتھا۔ جس پرپولیس نے تشدد کا نشانہ بنانے والی سوتیلی والدہ اسما اور حقیقی باپ ساحل مرزا کو حراست میں لے لیا تھا۔

تھانہ منصورآباد پولیس نے کمسن بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم ساحل مرزا کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا، عدالت نے ملزم ساحل مرزا کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے جبکہ تشدد کرنے والی زینب کی سوتیلی ماں اسما کو جوڈیشل کرکے جیل منتقل کردیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں