فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو ادویات کاعطیہ

فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف  کارڈیالوجی کو ادویات کاعطیہ

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو ہارٹ سیور فاؤنڈیشن کی طرف سے ڈونرز کے تعاون سے لاکھوں روپے کے ساڑھے انیس ہزار سے زائد لائف سیونگ انجکشنزوادویات عطیہ کی گئی ہیں۔

جوجنرل سیکرٹری کاشف فاروق نے ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کیں ،۔میڈیکل سوشل آفیسر آسیہ فقیر حسین،مینجر عاصمہ مزمل اوردیگر ارکان بھی موجود تھے ۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے نمائندہ ڈاکٹر نے کہا کہ ایف آئی سی میں مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے طبی سہولیات میں وسعت لائی جارہی ہے ۔انہوں نے فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں