ایوب ریسرچ کی ممکنہ نجکاری کیخلاف ڈی جی آفس کے باہر دھرنا

ایوب ریسرچ کی ممکنہ نجکاری کیخلاف ڈی جی آفس کے باہر دھرنا

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)ینگ سائنٹسٹ ایسوسی ایشن اور ایپکا ایوب ریسرچ فیصل آباد کی جانب سے ایوب ریسرچ کی ممکنہ نجکاری کیخلاف ڈی جی آفس کے باہر احتجاجی دھرنادیا گیا۔

دھرنامیں مرد اور خواتین ملازمین نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیرِ خوراک و زراعت فخر امام سے کامیاب مذاکرات کیے گئے جس میں ڈاکٹر خنساء خاکوانی،صدف شمیم ،ڈاکٹر حافظ بشیر ،محمد اویس،ڈاکٹرقمرشہزاد اور جنرل سیکرٹری ایپکا اکبرعلی بَٹ نے شرکت کی، مذاکرات کے بعد جدوجہد جاری رکھنے کے اعلان کے بعد احتجاجی دھرنا پُر امن طور پر ختم کردیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں