ریلوے سٹیشن پر لاکھوں مالیت کی پٹریاں کباڑ میں تبدیل

ریلوے سٹیشن پر لاکھوں مالیت کی پٹریاں کباڑ میں تبدیل

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر )ریلوے سٹیشن فیصل آباد میں سرکاری مال کی ناقدری کی جانے لگی ۔ریلوے حکام نے لاکھوں مالیت کی پٹریوں کو کباڑ میں تبدیل کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ریلوے سٹیشن پرٹرین کی پٹریاں پڑی پڑی زنگ آلود ہو رہی ہیں لیکن انہیں کسی استعمال میں نہیں لایاجارہا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ریلوے یوں تو خسارے میں جا رہا ہے لیکن فیصل آباد کی طرح مختلف شہروں کے ریلوے سٹیشنز پراسی طرح سے کروڑوں روپے ناکارہ اور کباڑ کی صورت میں پڑے ہوں گے جنہیں کسی کام لا یاجا رہا ہے نہ ہی انکی نیلامی کی جاتی ہے ،اگر ان چیزوں کو نیلام یا فروخت کر دیا جائے تو ریلوے کو خاصا منافع ہو سکتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں